لاہور: چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی ہوگی۔ نیب نے نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں باضابطہ طور پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آج نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ نوازشریف کے لیے نیب میں ڈے کیئرسنٹرکو سب جیل کا درجہ بھی دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب کاغذات میں نوازشریف کی گرفتاری ڈال دی گئی اور آج باضابطہ طور پر نوازشریف کو گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل بھی چودھری شوگر ملز کیس میں نیب شہباز شریف، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز اور یوسف عباس شریف سے تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب کو شریف فیملی سے دوران تفتیش نواز شریف کے چودھری شوگر ملز کیس میں بینیفشری ہونے کے شواہد ملے تھے، چودھری شوگرملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔