علاقائی

چاہ یوسف والا میں الیکشن مہم کے لئے سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کل پورے ملک میں الیکشن مہم اپنے عروج پر ہے، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں سے ایک نقطہ یہ بھی ہے کہ کوئی بھی امیدوار سرکاری وسائل کا استعمال اپنے ذاتی مفاد کے لئے نہیں کرسکتا۔
ہماری ویب سائٹ کے ایک معزز ممبر نے ہمیں ایک ایسی ہی تصویر ارسال کی ہے، جس میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے قانون کو بالائے طاق رکھا گیا ہے۔ آپ بھی یہ تصویر دیکھیں۔

Violation Area
Gps yousaf wala emis code .32320781
Address.chah yousaf wala daira ghair mustiqal

جہاں تک میرا خیال ہے کہ ، یہ کسی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بندے کا کام ہے، ورنہ ملک احمد یار ہنجرا صاحب سے اس کام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
میں امید کرتا ہوں کہ ملک احمد یار ہنجرا صاحب اس بات کو نوٹس لیں گے اور فی الفور اس بینر کو سکول کی دیوار سے ہٹوائیں گے۔

Back to top button