Uncategorized

پیمرا نے نواز شریف او ر مریم نواز کی (آج وطن واپسی پر میڈیا کوریج کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کر دیا،کس کس چیز پرپابندی ہوگی؟ تفصیلات جاری

پاکستان الیکٹر ونک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی (آج)جمعہ کو وطن واپسی پر میڈیا کوریج کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کر دیا ،جس میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف کی براہ راست کوریج پر پابندی نہیں ہو گئی،چینلز حساس فوٹیج دکھانے سے گریز کریں، پاک فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگریزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،نجی ٹی وی یقینی بنائیں کسی نفرت انگیز قسم کا مواد نشر نہ ہو،خلاف ورزی کرنے والے چینل کو بغیر کسی نوٹس

یا سماعت کے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جمعرات کو پاکستان الیکٹر ونک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد پر نیوز چینل کے لیے کوریج کا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ نجی چینلز ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کر رہے، پاک فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگریزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،کوئی ٹی وی چینل ایسا کوئی مواد نشر کرے جس میں ریاستی اداروں یا مذہب کے خلاف بات ہو، نجی ٹی وی یقینی بنائیں کسی نفرت انگیز قسم کا مواد نشر نہ ہو، کسی جماعت یا شخص یا ایسا اشتہار بھی نشر نہیں کیا جا سکتا جس میں کسی شخص یا ادارہ کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔پیمرا ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے چینل کو بغیر کسی نوٹس یا سماعت کے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، پیمراتمام چینلز کے لیے نواز شریف کی براہ راست کوریج پر پابندی نہیں ہو گئی،چینلز حساس فوٹیج دکھانے سے گریز کریں،تمام چینلز جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے کوریج کی روایات،ویلیوز اور اقدار کا خیال رکھیں،پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔کوریج کے دوران عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈے کو دکھانے سے گریز کیا جائے۔

Back to top button