پنجاب کے نوجوان وزیراعلی کا نام سامنے آگیا
پنجاب کے نوجوان وزیراعلی کا نام سامنے آگیا، لاہور سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے مراد راس کو وزارت اعلی کیلئے منتخب کر لیے جانے کی خبریں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے وہاں پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اپنے امیدوار کا تاحال راز میں رکھا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج کسی وقت بھی وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے پارٹی کے امیدوار کا نام سامنے لاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز شریف کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے اب ایک نئی اور اب تک کی سب سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے جس نوجوان رہنما کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ رہنما ممکن طور پر مراد راس ہے۔مراد راس تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں جو لاہور سے منتخب ہوئے ہیں۔ مراد راس 2013 کے انتخابات میں بھی لاہور سے الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مراد راس کو ان کی کارگردگی سے متاثر ہو کر پنجاب کا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان ممکنہ طور پر ایک سے دو روز میں وزیراعلی پنجاب کے نام کا حتمی اعلان کر دے گی۔ اس حوالے س تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کرکے انہیں اعتماد میں لے چکے ہیں۔ اب بس اس فیصلے کا حتمی اعلان کیا جانا باقی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ پنجاب کے وزیراعلی کا انتخاب ممکنہ طور پر عید الاضحیٰ سے قبل کیا جانا ہے۔