پنجاب : صوبے بھر میں دھند کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔ ترجمان موٹروےپولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے جما لیے ہیں ۔ چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال،ملتان،لودھراں،بہاولپور، احمدپورشرقیہ،ترنڈہ محمدپناہ،ظاہرپیرمیں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
دھند کے باعث موٹروےایم فائیوملتان سےسکھر تک جبکہ موٹروےایم3فیض پورسےعبدالحکیم تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔
ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرحدنگاہ20میٹر رہ گئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری غیرضروری سفر سے گریزاور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔