بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جریدے ‘میگزم’ نے چوتھی مرتبہ دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا۔
پریانکا چوپڑا نہ صرف بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں بلکہ انہوں نے ہالی وڈ میں بھی امریکن ٹی وی سیریز کوائنٹکو کے ذریعے اپنی کامیابی کا لوہا منوالیا ہے۔
بین الاقوامی جریدے میگزم کی ہاٹ 100 فہرست میں پریانکا چوتھی بار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، جس میں انہیں دنیا کی سب سے پرکشش خاتون قرار دیا ہے۔
اس سے قبل 2011، 2013 اور 2016 کی فہرست میں بھی پریانکا کا نام شامل تھا۔
میگزم میگزین کے خصوصی شمارے کے سرورق پر بھی پریانکا منفرد انداز میں جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔