Site icon Daira Din Panah – City Portal

” پاک فوج نے القاعدہ کو ٹریننگ دی “ وزیر اعظم عمران خان نے وہ بات کہہ دی جس کا الزام کبھی امریکہ نے بھی نہیں لگایا

وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج نے ماضی میں القاعدہ جیسی عالمی دہشتگرد تنظیم کو ٹریننگ دی تھی ۔

امریکی تھنک ٹینک فارن ریلیشن کونسل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے القاعدہ اور دیگر گروپوں کو افغانستان میں لڑنے کیلئے ٹریننگ دی ۔ اس لیے ان پاکستان کے ان کے ساتھ تعلقات تھے اور ان کے تعلقات ہونے بھی چاہئیں تھے کیونکہ انہوں نے ٹریننگ پاکستان سے حاصل کی تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ روس کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد امریکہ نے پاکستان کوتنہا چھوڑ دیا،نائن الیون کے بعد امریکہ کوپھر پاکستان کی ضرورت پڑی لیکن پاکستان کا امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کاحصہ بننا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی ، نائن الیون کے بعد امریکہ نے اچانک مجاہدین کو دہشت گرد کہنا شروع کردیا۔ :

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد 180 ڈگری کا ٹرن لیا گیا اور ان گروپوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ بہت سے لوگ ان کے خلاف کارروائی پر ہمارے ساتھ متفق نہیں تھے جبکہ ہماری آرمی بھی اس پر راضی نہیں تھی، لیکن جب ان گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی تو پاکستان میں بہت زیادہ حملے ہوئے ، یہاں تک کہ اس وقت کے صدر مشرف پر بھی 2 بار حملہ ہوا۔

Exit mobile version