بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات
کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے انہیں دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جارہا کیونکہ مجھے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں عامرخان عمران خان سے کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگر آپ الیکشن جیت گئے تو میں آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان آؤں گا۔لہٰذا پی ٹی آئی کیالیکشن جیتنے کے بعد پاکستانی اوربھارتی عوام کی جانب سے مطالبہ کیاجارہاتھا کہ کیا عامر خان پاکستان آئیں گے۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان ضرور جائیں گے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔