پاکستان کی کم سن ایتھلیٹ نے ملک کا نام روشن کردیا
پاکستان کی کم سن ایتھلیٹ نے عالمی سطح پر اسکیٹنگ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ ملاک ظفر نے آسٹریا میں ہونے والے 24ویں انٹرنیشنل اسکپ میں حصہ لیا اور بیکس نوائس گرلز 2 کی کیٹگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بین الاقوامی ایونٹ میں 200 سے زائد ممالک نے شرکت کی جن میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاک فیصل ظفر نے عمدہ اسکیٹنگ کا مظاہرہ کر کے اپنی تمام حریف کھلاڑیوں کو شکست دی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں فگر اسکیٹنگ کو اہمیت حاصل نہیں اور نہ ہی سرکاری سطح پر اس حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔
ملاک فیصل ظفر نے ایوارڈ جیتنے کے بعد خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اولمپکس مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ جیتنا چاہتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملاک فیصل ظفر کو صارفین نے مبارک باد پیش کی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔