اسلام آباد : وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے پاکستان سے بیجنگ پہلی انٹرنیشنل فائیو جی ویڈیو کال کی،انہوں نے کہا کہ آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابقوفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نےپاکستان سے بیجنگ پہلی انٹرنیشنل فائیو جی ویڈیو کال کی ،انہوں نے فائیو جی انٹرنیٹ کے ذریعے کی جانے والی ویڈیو کال کی بہترین ویڈیو کوالٹی اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی جبکہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔
یاد رہے رواں سال ستمبر میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فائیو جی لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔