رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست 2020ء شائع کی ۔بااثر مسلمانوں میں مفتی تقی عثمانی پہلے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای دوسرے، متحدہ عرب امارات کے زید بن النیہان تیسرے، سعودی فرمانرواچوتھے، جورڈن کے کنگ عبداللہ پانچویں نمبر پر رہے۔اسی طرح ترک صدر رجب طیب اردوان چھٹے، مراکش کے کنگ عبداللہ ساتویں، ایرانی لیڈرآیت اللہ سید علی حسین سیستانی آٹھویں، یمن کے اسلامی اسکالر عمر بن حافظ نویں اور عمان کے سلطان قبوس بن سید السید دسیوں نمبر پر رہے۔وزیر اعظم عمران خان فہرست میں سولہویں ، اسی طرح مولانا طارق جمیل کو 36ویں اور ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد 42ویں نمبر پر جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 24ویں نمبر پر رہے۔سماجی معاملات، آرٹس ، ٹیکنالوجی، کلچر اور اسپورٹس کے شعبوں میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نام بھی شامل کیا گیا رائل اسلامک کی جانب سے شائع کردہ رینکنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا جبکہ خواتین میں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی راشدہ طالب کو ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا