Site icon Daira Din Panah – City Portal

یو ٹیوب نے نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا(کل) متعارف کرائی جائے گی، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

کیلیفورنیا(آئی این پی ) یویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے میوزک اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا،سروس (کل) منگل 22 مئی سے متعارف کرائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی میوزک اسٹریمنگ سروس 22 مئی سے متعارف کرائی جائے گی،ابتدائی طور پر امریکا،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، میکسیکو اور جنوبی کوریا میں یہ سروس قابل استعمال ہوگی تاہم آئندہ ہفتوں میں دنیاکے دیگر ممالک میں بتدریج اسے فراہم کیا جائے گا۔میوزک اسٹریمنگ سروس میں نئے فیچر میں شامل کیے گئے ہیں جیسے کہ ذاتی پلے لسٹ جو کہ یوٹیوب کی انفرادی ہسٹری اور دیگر استعمال کے ذرائع
کی بنیاد پر تیار ہوگی۔ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے یوٹیوب پریمیم بھی متعارف کرانے کا فیصلہ ہے جو کہ یوٹیوب ریڈ سبسرکشن سروس کی تبدیل شدہ شکل ہے۔یوٹیوب میوزک اسٹریمنگ سروس مفت فراہم کی جائے گی جب کہ میوزک پریمیم سروس کے لیے پیسے ادا کرنا ہوں گے، 9.99 ڈالرز ماہانہ ادائیگی کرکے پریمیم سروس بغیر اشتہارات کے حاصل کی جاسکے گی۔

Exit mobile version