Site icon Daira Din Panah – City Portal

واٹس ایپ کو ایک اور وارننگ

بھارت نے واٹس ایپ کو ایک اور وارننگ جاری کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جھوٹی خبروں کے ذریعے پر تشدد واقعات میں اضافے پربھارت نے واٹس ایپ کو دوسری وارننگ جاری کردی۔ بھارت میں واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں اور ان کے نتیجے میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں متعدد افراد کی ہلاکتوں کو واٹس ایپ انتظامیہ نے بھی خوفزدہ کر دینے والے واقعات قرار دیا تھا۔ بھارتی حکام نے واٹس ایپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بھارت میں جھوٹی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کوئی اقدام نہین کیا تو اس کے

خلاف ملک میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فارورڈ میسج کی حد پانچ تک محدود کرنے سے متعلق ایک ٹیسٹ کیا جارہا ہےجس کے بعداسے ہر بھارتی صارف پر لاگو کیا جائےگا اور کوئیک فارورڈ مسیج کا بٹن بھی ہٹادیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے اندر اندر بیس افراد کو اسمارٹ فونز کے ذریعے پھیلائی گئی افواہوں کی وجہ سے قتل کیا جا چکا ہے ۔ یہ افواہیں چوروں، جنسی زیادتی اور بچوں کو اغوا کرنے والے گروپوں سے متعلق ہیں ۔ خیال رہے کہ بھارت میں مشتعل ہجوم کی طرف عمومی طور پر ایسے اجنبیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کا تعلق کسی دوسرے علاقے سے ہوتا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک سکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں، تب تک مشتعل ہجوم پکڑے جانے والے مشتبہ افراد کو بے دردی سے مار پیٹ چکے ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے شروع کی جانے والی آگاہی مہمیں بھی بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔

Exit mobile version