سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی میں جدت نے سالوں کے فاصلے چند لمحوں میں سما دیئے ہیں اور آئے روز نت نئی ایجادات سے عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے ۔ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر آئے روز نت نئی اَپ ڈیٹس سامنے آتی رہتی ہیں اور اب اس کے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں ۔ یعنی اب کوئی بھی گروپ ممبر ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ آئیکون تبدیل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی سبجیکٹ ایڈمن کی
اجازت کے بغیر تبدیل کیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ گروپ چیٹ میں جب گفتگو طویل ہوجاتی ہے اور کسی بھی صارف کا نام لے کر کوئی خاص بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے دوبارہ پچھلی چیٹ کو سکرول کرنا پڑتا ہے، ایسے میں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں سکرول کی مشکل سے نجات دلاتے ہوئے ’ایٹ دی ریٹ‘ (@) ٹول شامل کردیا ہے۔ میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کی مدد سے صارف کا نام جہاں واضح یعنی مینشن ہوگا، وہ اس میسج پر با آسانی جاسکے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گروپ چیٹ میں دائیں جانب ‘@’ دیا ہوگا، جس پر کلک کرکے با آسانی اس میسج پر پہنچا جا سکتا ہے جہاں نام مینشن ہوگا۔