پاکستان

ن لیگ کے اس اہم رہنماء نے اپنی وزارت اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا،زلفی بخاری نے سنگین الزامات عائد کردیئ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمر ن خان کی اسلام آباد کے حلقہ 53 کی انتخابی مہم کے انچارج زلفی بخاری نے کہا ہے کہ احسن اقبال پڑھا لکھا گلو بٹ ہے جس نے اپنی وزارت اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے انصاف دیا ہے اور عدالت نے ان کے غیر قانونی عمل کو رد کردیا وہ اسلام آباد میں عبدالحمید بھٹی اور افتخار درانی‘ طیبہ ابراہیم اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بری طرز حکومت اور اپنے عہدوں سے مخالفین کو زچ کرنا مالی کرپشن سے بھی بری اخلاقی کرپشن ہے انہوں نے کہا کہ میرا سارا کاروبار یوکے میں ہے اور میرا نام ای سی ایل میں ڈال کر میری کاروباری شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ریحام خان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں البتہ انہیں ایک لیگل نوٹس بھیج رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نہ صرف این اے 53 سے شکست دیں گے بلکہ مری سے بھی ناکامی ان کا مقدر ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک دلیر اور اللہ پر ایمان رکھنے والا لیڈر ہے ۔ پھر بھی ان کو لاحق خطرات کی وجہ سے ان کی سیاسی مصروفیات سے نہ صرف ریاست کو بروقت آگاہ کرتے ہیں بلکہ انہیں پارٹی کی طرف سے بھی سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمر ن خان کی اسلام آباد کے حلقہ 53 کی انتخابی مہم کے انچارج زلفی بخاری نے کہا ہے کہ احسن اقبال پڑھا لکھا گلو بٹ ہے جس نے اپنی وزارت اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے انصاف دیا ہے اور عدالت نے ان کے غیر قانونی عمل کو رد کردیا وہ اسلام آباد میں عبدالحمید بھٹی اور افتخار درانی‘ طیبہ ابراہیم اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

Back to top button