کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی یونیورسٹی نے لاء پی ایچ ڈی کے نتائج کا اعلان کر دیا، ان امتحانات کے نتائج کے مطابق صرف بارہ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں اور ان امیدواروں میں پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی بھی شامل ہیں۔ نتائج آنے کے بعد وکلاء نے شرمیلا فاروقی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر ٹیسٹ دیے قانون کی ڈاکٹر بن گئی ہیں، شرمیلا فاروقی ٹیسٹ میں شریک نہیں تھیں لیکن نتائج میں انہیں کامیاب قراردیاگیا ہے۔ بیرسٹر فیاض نے کہا کہ ہم امتحان دے کر بھی فیل ہو گئے مگر شرمیلا فاروقی امتحان دیے بغیر ہی پاس ہو گئیں،
طلباء یونیورسٹی کی اس بے حسی پر سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔