پاکستان

نواز شریف کے طبی معائنہ کے بعد بورڈ کی انکے ذاتی معالج کو تفصیلی بریفنگ ،نواز شریف کے کمرے میں میں کون کون سی چیزیں موجود تھیں؟ حیرت انگیز انکشافات

ڈاکٹر عدنان نے بریفنگ کے مطابق ادویات تجویز کر دیں۔ نواز شریف کے کمرے میں لوہے کی چارپائی، گدا، جائے نماز، قرآن پاک، میز اورکرسی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ سکے مطابق نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف نے بورڈ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔ڈاکٹروں نے گرمی کے باعث نواز شریف کو کم واک کرنے کا مشورہ دیا۔ نواز شریف نے بورڈ کو بتایا تھا کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ واک کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے کمرے میں لوہے کی چارپائی،

گدا ، میز ، کرسی، جائے نماز اور قرآن پاک موجود تھا۔ ٹیسٹوں کے لئے نواز شریف کے خون کے نمونے لے لئے گئے جن کی رپورٹ آج منگل کو آئے گی۔ ڈاکٹروں نے نواز شریف خوراک اور پرہیز پر بھی مشورے دیئے ۔ بورڈ نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو معائنے کی تفصیلی بریفنگ دی جس کی روشنی میں ڈاکٹر عدنان نے ان کے لئے ادویات تجویز کیں۔

Back to top button