Site icon Daira Din Panah – City Portal

نواز شریف کی مقبولیت میں کمی، ایس ڈی پی آئی کے سروے نے ن لیگ کے دعوئوں کا پول کھول دیا، عوام نے وفاقی حکومت کی 5سالہ کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دے دیا

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیرسرکاری ادارے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 11.9 فیصد عوام کی رائے ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں وفاقی حکومت کی کارکردگی زبردست رہی جبکہ 16.8 فیصد لوگوں نے کارکردگی کو اوسط درجے سے کم اور 18.4 فیصد نے اوسط درجے سے بہتر قرار دے دی۔42 فیصدلوگوں کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی اوسط درجےکی رہی۔ سروے کے 10.4 فیصد لوگوں نے گزشتہ 5 برسوں میں وفاقی حکومت کی کارکردگی
کو انتہائی ناقص قرار دے دیا۔سروے میں شامل افراد سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کیسی رہی، جس کے جواب میں 21.7 فیصد لوگوں نے نواز شریف کی کارکردگی کو انتہائی ناقص، 13.2 فیصد نے زبردست، 20.2 فیصد نے اوسط سے کم، 17 فیصد نے اوسط سے اوپر اور 27.3 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دے دی۔صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو 12.2 فیصد عوام نے ناقص قرار دیا جبکہ 11.1 فیصد لوگوں نے صوبوں کی کارکردگی کو زبردست، 9.4 فیصد لوگوں نے اوسط سے نیچے، 17.2 فیصد لوگوں نے اوسط سے اوپر اور 38.9 فیصد لوگوں نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دیا۔سروے میں شامل افراد سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کیسی رہی، جس کے جواب میں 21.7 فیصد لوگوں نے نواز شریف کی کارکردگی کو انتہائی ناقص، 13.2 فیصد نے زبردست، 20.2 فیصد نے اوسط سے کم، 17 فیصد نے اوسط سے اوپر اور 27.3 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دے دی۔

Exit mobile version