کراچی کے علاقے عوامی کالونی سے ایک روز قبل غائب ہونے والے بچے کو نامعلوم افراد آنکھوں میں ایلفی ڈال کر سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقامی افراد نے بچے کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بچے کے والدین سے رابطہ کر لیا۔
کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں شہریوں نے بچے کو سڑک پر روتا دیکھ کر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی آنکھوں سے ایلفی صاف کروا کر فلاحی ادارے کے حوالے کیا گیا۔
والدین کی جانب سے ایک روز قبل پولیس کو گمشدگی کی رپورٹ بھی کرائی گئی تھی۔ بچے کے ورثاء اطلاع ملنے پر عوامی کالونی تھانے پہنچے جہاں عبدالحنان کے بھائی رضوان کو حوالگی کا لیٹر فراہم کردیا گیا ہے۔ 8 سالہ عبدالحنان الیاس گوٹھ سے گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا۔