میشا شفیع کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات لگائے جانے کے بعد علی ظفر کی اہلیہ عائشہ بھی سامنے آ گئیں، بڑا سرپرائز دے دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار اور اداکارعلی ظفر 38 سال کے ہوگئے،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اُن کی سالگرہ منانے کی خصوصیت یہ رہی کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پرعلی ظفر کے حق میں سب سے پہلے سامنے آنے والی اداکارہ ریشم نے سالگرہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔علی ظفر کی جیون ساتھی عائشہ فضلی نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی فیملی پکچر شیئر کی اور کہا کہ علی جیسا بہادر اور اچھا کوئی نہیں۔واضح رہے کہ اداکار علی ظفر 18 مئی
1980ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی کی 38 بہاریں مکمل ہونے پر جو سالگرہ تقریب منائی اس میں گھر والوں کے علاوہ چند مخصوص دوستوں نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سالگرہ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اداکارہ ریشم نے بھی اس تقریب کو رونق بخشی۔ اداکارہ ریشم اُس وقت سب سے پہلے علی ظفر کے حق میں سامنے آئی تھیں جب میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر ہراساں کئے جانے کا الزم لگایا گیاتھا۔اداکار و گلوکار علی ظفر پر گلوکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کردی تھی۔ گلوکار اور اداکارعلی ظفر 38 سال کے ہوگئے،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اُن کی سالگرہ منانے کی خصوصیت یہ رہی کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پرعلی ظفر کے حق میں سب سے پہلے سامنے آنے والی اداکارہ ریشم نے سالگرہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔علی ظفر کی جیون ساتھی عائشہ فضلی نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی فیملی پکچر شیئر کی اور کہا کہ علی جیسا بہادر اور اچھا کوئی نہیں۔