اسلام آباد ) معروف سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی نے سیاست سے ہمیشہ کیلئے علیحدگی کا اعلان کردیا، بیٹے کو بھی کبھی سیاست میں حصہ نہ لینے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی عاشق حسین گوپانگ نے ہمیشہ کیلئے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31 مئی سے سیاست سے علیحدہ ہو جائیں گے تاہم وہ اپنے بیٹے کو بھی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ سیاست سے لاتعلقی کرے لیکن وہ اپنے فیصلہ کیلئے آزاد ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر
میں لوگ سیاست چھوڑتے نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے تجربات سے میڈیاکو آگاہ کیا اور ملے جلے تاثرات کااظہار کیا۔