پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمد نواز شریف او ران کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کا فیصلہ کرتے ہوئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دونوں 13جولائی کو لندن سے واپس پاکستان آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز استقبال کیلئے انتظامات کے انچارج ہوں گے ۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کارکنان کے ہمراہ استقبال کے لئے ائیر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے