پاکستان

لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف غداری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(سی پی پی )لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کی دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے خلاف پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں غداری کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں،لاہور ہائی کورٹ کیجسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ناقابل سماعت قرار دے دیا۔عدالت نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے 14 مئی کو

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے اس لیے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button