نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جیل میں دوران قید درس و تدریس کا کام کریں گی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہو نگی اور وہاں وہ دیگر قیدیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسیات کی بھی بطور ٹیچر فرائض انجام دیں گی جبکہ دوسری جانب انہوں نے قید کی سخت زندگی کو آسان کرنے کیلئے انہوں نے ملکی و غیر ملکی سیاسی شخصیات کی کتابیں بھی منگوائی ہیں جن میں نیلسن منڈیلا، بے نظیر بھٹو کتابیں قابل ذکر ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے کتب کی ایک فہرست بھی تیار
کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے جیل میں بی کلاس لینے سے انکار کر دیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا کو ایک تحریر بھی بھیجی تھی جو سوشل میڈیا کی زینب بنی رہی ۔