Site icon Daira Din Panah – City Portal

فیس بک کا ادائیگیاں آسان بنانے کیلئے کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر ادائیگیوں کو آسان بنانے کے لیے اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرائے گا۔ فیس بک کی کرپٹو کرنسی کے ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی ڈیوڈ مارکوس کریں گے جو اس وقت فیس بک میسنجر کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کی اپنی کرپٹو کرنسی کو رائج ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ بلاک چین ٹیکنالوجی خود ابھی اپنے ابتدائی دور سے گزر رہی
ے۔فیس بک تب تک اپنی کرپٹو کرنسی کو لانچ نہیں کرے گا جب تک وہ خود بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹرانزایکشن کو ہینڈل کرنے کے قابل نہ ہوجائے۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے جنوری میں نئے سال کا عزم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپنی بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے تجربات کرے گی۔پچھلے ہفتے سامنے آنے والی رپورٹس میں پتا چلا تھا کہ فیس بک نے اپنی مصنوعات میں بلاک چین سلوشنز فراہم کرنے کے لیے ایک نئی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ برانچ بنائی ہے

Exit mobile version