کراچی میں پی ٹی آئی کے منصور احمد شیخ نے ہنڈا شوروم کے ملازمین پر تشدد کیا۔منصور احمد شیخ نے اپنے کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کی مدد سے شو روم کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے پہلے خوب تبدیلی کا نعرہ لگایا،یہاں تک کہ تبدیلی کے نام پر ہی ووٹ حاصل کیے۔ تاہم تبدیلی کا نعرہ صرف نعرے کی حد تک ہی محدود رہااور الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی تحریک انصاف سے متعلق کئی شکایات سامنے آئیں۔کبھی تحریک انصاف میں کسی ایک رہنما کوٹکٹ دیا گیا جو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔تو کبھی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی امیدوار پولیس پر تشدد کرتے ہوئے نظر آئے اور ابھی تازہ تازہ واقعہ کراچی میں پیش آیاجہاں تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ نے سر عام ایک شہری پر تشدد کیا۔جب سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔جس کے بعد عمران شاہ نے مذکورہ شہری کے گھر جا کر معافی مانگی لیکن اس کے بعد بھی سوشل میڈیا پر تحریک انصاف پر تنقید کی گئی اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما منصور احمد شیخ سے متعلق بھی کچھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے منصور احمد شیخ نے ہنڈا شوروم کے ملازمین پر تشدد کیا اور ان کا کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ بھی اس میں شامل ہے۔منصور احمد شاہ نے اپنے کزن کی مدد سے شو روم کے عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور تشدد کیا۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق انہوں نے 5ملازمین کو بھی گرفتار کیا جبکہ 7 ملین کی رقم بھی چرائی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو اپنی پارٹی سے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنا چاہئے۔