چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوپاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نامزد کیے جانے کاامکان۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کے عہدے پرفائزہوسکتی ہیں۔ بشریٰ بی بی کوگرلزگائیڈایسوسی ایشن کے حلف سے قبل ایسوسی ایشن کیساتھ منسلک صوبائی ایسوسی ایشن سے بھی اعتمادکاووٹ لینا ہوگا۔ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی کمشنروسینیٹرنزہت صادق نے کہا ہے کہ نومبرمیں پاکستان گرلزگائیڈایسوسی ایشن کے الیکشن ہونگے،انتخابات میں وفاق سمیت صوبائی ایسوسی ایشنزکی خواتین ممبران شرکت کرینگی اور رواں برس
اورآئندہ برس کے بنائے جانیوالے پروگرامزکی منظوری دیں گی۔چیئرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اوریہ صرف وزیراعظم کی اہلیہ کوایوارڈ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ملک کا جو بھی وزیراعظم بنے،ہم اسکوخوش آمدید کہیں گے۔