انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہامریکی فوج کے لیے ترک فوجی اڈے بند کر دیں گے۔
صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے انقرہ کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تو ترکی میں دو اہم اسٹریٹیجک فوجی اڈوں کو امریکا کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ یہ دونوں فوجی اڈے اِنچرلِک اور کُوریچِک میں واقع ہیں۔ امریکا ان دونوں اڈوں کو اپنے اسٹریٹیجک فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤشولو نے بھی کہا تھا کہ اگر واشنگٹن نے روسی فضائی دفاعی میزائلوں کی خریداری کی وجہ سے ترکی کے خلاف کوئی پابندیاں عائد کیں تو امریکی افواج کی طرف سے ان دونوں ترک فوجی اڈوں کا استعمال بند کر دیا جائے گا۔