پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات کرنا وقت کی ضرورت ہے اگر عام انتخابات میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا ، اگر بزور طاقت پشتونخوامیپ کا مینڈیٹ چھین لیا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے سربراہ چمن میں حاجی حبیب اللہ کی رہائش گاہ پر انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی
صاف شفاف انتخابات ملک کے استحکام اور جمہوریت کے مضبوطی کے لئے ضروری ہیں اگر کسی نے جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو اس سے کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پر ڈیورنڈ لکیر کو پشتونخوا کے ساتھ منصوب کی جارہی ہیں جو سراسرغلط ہیں اور جو بھی اسطرح کے الزامات لگارہے ہیں وہ ثابت کریں چاہیں ملا ہو یا کوئی بھی ورنہ اسلام میں جھوٹے کی کیا حیثیت کیا ہیں انہوں نے مزید کہا ملکی ادارے اتنی تیز ہیں ان کے حوالے سے مشہور ہیں کہ کوئی بھی ان کے آنکھوں اوجل نہیں مگر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ان دعووں کی حیثیت عجیب معلوم ہوتی ہیں انہوں نے انتخابی جلسہ عام میں مزید کہا کہ پشتونخوا میپ کے امیدواران اپنے بہترین ترقیاتی کام پر ہی ووٹ حاصل کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تب تک امن نہیں ہو سکتا جب تک افغانستان میں امن کی صورتحال بہتر نا ہو پاکستان کو تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے ہو نگے انہوں نے آئے ہوئے مجمع سے اپیل کی کے ووٹ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدواران کو ہی دے جو پشتونوں کے ہر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہیں اگر الیکشن میں نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی اگر کسی نے بزور طاقت ھم سے مینڈیٹ چھین لیا تو پشتونخواہ ملی عوامی کے کارکنوں نے اسکے خلاف بھر پور تحریک چلانا ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر اب ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتاپارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گاآمریت چاہئے جس شکل میں بھی ہو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن نے اس کیخلاف لڑنا ہیں اس ملک میں سچ بولنا گناہ ہے اس کی سزا ہمیں دی جارہی ہے عوام کو چائیے کہ جہموری اور غیر جمہوری قوتوں کی جنگ میں ہمارا ساتھ دی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے غیر جہموری قوتوں کے لے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے دہشت گردی میں کسی بھی ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہے سب ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگاپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ہر کارکن نے یہ فیصلہ ضرور کرنا ہیں کہ ھم نہ کسی ڈکٹیٹرشپ کو مانتے ہے نہ عدلیہ کی ڈکٹیٹر شپ مانتے ہے اور نہ کسی سیاسی کو یہ اجازت دینگے کہ وہ عوامی رائے کو ماننے سے انکار کرے ھم ہر حال میں جمہوریت کا ساتھ دینگے اور عوام کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں مانتے ہیں۔