Site icon Daira Din Panah – City Portal

شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کیساتھ شیئر

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین انسان اور بہترین والد بھی ہیں وہ اپنی چاروں بیٹیوں اقصی، اجوہ، انشا اور اسمارہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور مصروف ہونے کے بوجود اپنی بیٹیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔ گزشتہ رات انہوں نے ا پنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد
آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ آج اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئیے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئیے، اسمارہ کو بہت سارا پیار۔

Exit mobile version