بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو انڈین فلموں میں موقع نہ دینا صرف سیاست ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان آج کل امریکا کے مختلف علاقوں میں ایونٹ منعقد کرنے کے لیے موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان سے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہیں دیا جاتا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی پوائنٹ سکورننگ ہے, سب
سب کو موقع ملنا چاہیے، ویسے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہماری فلموں میں آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔