ریاض: سعودی عرب میں ڈرائیورکے بغیر چلنے والی بس کا کامیاب تجربہ ہوگیا۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احاطے میں ہی اس خود کار طریقے سے چلنے والی بس کو چلایا گیا جس میں ڈرائیور کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ یہ سعودی عرب میں پہلی خود کار بسیں ہیں ۔ فلی الیکٹرک اور ماحول دوست بسیں کا تمام تر نظام کمپیوٹرائزڈ ہے اور کہا جارہا ہے کہ اب بہت جلد مختلف سعودی شہروں میں ایسی ہی بسیں چلیں گی ۔