سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو آمد ورفت یا روزگار یارہائش کی سہولت فراہم کریگا اسے 6ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائیگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو آمد ورفت یا روزگار یارہائش کی سہولت فراہم کریگا اسے 6ماہ تک قید اور ایک لاکھ
ریال تک جرمانے کی سزا دی جائیگی۔ اگر مدد کرنے والا غیر ملکی ہوگا تو اسے قید کی سزا مکمل کرنے پر مملکت سے بیدخل بھی کردیا جائیگا۔ ایک سے زائد غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر جرمانے اور سزائیں بھی بڑھا دی جائیں گی۔نئے قانون سے پاکستانیوں سمیتبڑی تعداد میں غیرملکی متاثر ہونگے۔