کراچی : کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کے خلاف 80 رنز کی برتری ملی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی، اسے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں80 رنز کی برتری ملی۔
دنیش چندیمل 74 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ پریرا 48 رنز بناکر دوسرے قابل ذکر بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنا لیے۔ اوپنر شان مسعود 21 جبکہ اوپنر عابد علی 32 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طورپر فلاپ ہوئی، 191 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنالئے۔