پاکستان

سربراہ عوامی تحریک رسول بخش پلیجو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو 88 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی میت آج شام ٹھٹھہ روانہ کی جائے گی۔ کل صبح آبائی گاؤں میں تدفین کی جائے گی۔

مرحوم کچھ عرصے سے شدید علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ اُن کی میت ڈیفنس کے سردخانے میں منتقل کر دی گئی۔

رسول بخش پلیجو 20 جنوری 1930 میں ٹھٹھہ کے علاقے جھنگ شاہی میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں میں حاصل کی جبکہ سندھ مدرستہ السلام سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور سپریم کورٹ میں بھی وکالت کی۔

رسول بخش پلیجو نے سیاست کا آغاز نیشنل عوامی پارٹی سے کیا اور 5 مارچ 1970 کو دوستوں سے ملکر عوامی تحریک قائم کی۔

1975 میں حیدر آباد سازش کیس میں قید سیاسی رہنماؤں کی بھر پور قانونی مدد کی جس پر انہیں گرفتار بھی کیا گیا ۔

6 جولائی 1986 کو ایم آر ڈی کے کنوینر کی حیثیت سے آمریت کیخلاف

پنجاب کی عوام کو متحرک کیا۔

جولائی 1986 میں عوام تحریک کو اے این پی میں ضم کر دیا اور سیکریٹری جنرل بنائے گئے۔

1988 اور 1990 کے انتخابات میں ٹھٹھہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔

2013 کے عام انتخابات میں رسول بخش پلیجو کو نگران وزیراعظم

کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

رسول بخش پلیجو کے اپنے بیٹے ایاز لطیف پلیجو سے ستمبر 2016 میں اختلافات ہوگئے جس کے بعد عوامی تحریک بحال کر کے اپنے بیٹے سے سیاسی لاتعلقی کا اعلان کیا ۔

رسول بخش پلیجو درجنوں کتابوں کے مصنف بھی تھے ۔

جواب دیں

Back to top button