سام سنگ نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے ایس 8 پلس، گلیکسی نوٹ 8 اور رواں سال کے گلیکسی 9 پلس کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے۔ اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں سام سنگ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان سام سنگ پاکستان کے فیس بک پیج پر ان
فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ اب گلیکسی ایس 8 پلس کی قیمت 89 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 84 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے، یعنی 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح گلیکسی نائن پلس کی قیمت 10 ہزار روپے کمی سے اب ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت پہلے 99 ہزار 999 روپے تھی جو اب 10 ہزار کی کمی سے 89 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی محدود مدت کے لیے کی گئی ہے، تاہم اس کا دورانیہ نیں بتایا گیا۔ گلیکسی نوٹ 8 اور گلیکسی ایس 9 پلس ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ جبکہ ایس 8 پلس سنگل بیک کیمرے کے ساتھ ہے، تاہم تینوں موبائل فونز میں انفٹنی ڈسپلے دیا گیا ہے یعنی لگ بھگ بیزل لیس اسکرین۔