ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روسی فوج کو آئندہ برسوں میں نئے جوہری ہتھیاروں کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں روس کے صدر پوٹن نے کہا کہ نیا اوانگارڈ ہائپرسونک نظام اور سارمات نامی بین البراعظمی میزائل بھی 2020 تک فوج کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ پوٹن نے مارچ میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت روس جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے میزائل کسی بھی ریڈار
ے ذریعے پکڑے نہیں جا سکیں گے۔