رمضان پیکیج کا اعلان، تمام اشیاء 5 سے 10 فیصد سستی
وفاقی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں عوام کو مہنگائی سے بچانے اور انہیں سہولتیں فراہ کرنے کے لئے 19اشیاءپر1 ارب 73 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔
اس ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیاءخوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائینگی۔جن19 اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں چینی،آ ٹا،گھی/ آئل،دال چنا،سفید چنے ،بیسن،کجھور، چائے، مختلف قسم کے چاول، دالیں ،ٹیٹرا پیک دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات شامل ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی تمام اشیاء 5 سے 10 فیصد سستی کردی گئی ہیں ، آٹے کے 20 کلو والے تھیلے پر 80 روپے، گھی پر15 اور کوکنگ آئل پر 10 روپے فی کلو کی بچت ہوگی ۔
رمضان پیکج کے تحت چینی 5 روپے، دال چنا، دال مونگ مارکیٹ ریٹ سے 25 روپے جبکہ دال ماش اور دال مسور 35 روپے فی کلو سستی ملے گی۔
سفید چنے 40 جبکہ بیسن 20 روپے سستا کر دیا گیا۔ پانچ سو گرام کھجور کے پیکیٹ پر 25 روپے، باسمتی چاول پر 30 جبکہ ٹوٹا چاول پر 17 روپے ریلیف ملے گا۔
دودھ پر 20 روپے فی لیٹر، چائے کے950 گرام پر 84 روپے تک بچت ہوگی، مشروبات پر 13 روپے سبسڈی ملے گی۔
جبکہ مصالحہ جات پر 10%تک کی بچت ہوگی، اسکے علاوہ1000سے زائد اشیاءپر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اپنی طرف سے عوام کو 5%سے10%تک خصوصی ریلیف فراہم کریگا۔ جوکہ ایک احسن اقدام ہے۔
اس اقدام سے عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاءمزید کم نرخوں پر دستیاب ہونگی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے پہلے ہی رمضان پیکج کی تیاریوں کا آغاز کردیا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے 14مئی 2018سے اس پیکج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔
9