لیگ کے قائد نواز شریف رائے ونڈ روڈ کیس میں ایک بار پھر قومی احتساب بیورو (نیب)کے سامنے پیش نہ ہوئے جبکہ نیب ٹیم نے رائیونڈ روڈ کرپشن سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ ضلع کونسل کے افسران، ایل ڈی ایافسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا اور تفتیش مکمل کرکے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا ۔ ذرائع کئے مطابق نیب لاہور نے نوازشریف کو رائے ونڈ روڈ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا تک سڑک کی غیر قانونی تعمیر اور اختیارات کے غلط استعمال
ے الزام میں آج طلب کیا تھا تاہم نواز شریف پیش نہیں ہوئے نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اتوار کو تعطیل ہونے کے باوجود نواز شریف کا انتظار کرتی رہی لیکن سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے۔ نواز شریف دوسری بار اس مقدمے میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے قبل نیب نے انہیں 21 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کی غرض سے لندن میں موجودگی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے نیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کروائی اور انہی کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھ گئی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچا نیب کے مطابق نواز شریف پر اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ مل کرذاتی فائدے کے لیے سڑک بنانیکا الزام ہے، نوازشریف نے مبینہ طور پر 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پرسڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے بڑھا کر 24 فٹ کی گئی جس سیلاگت بڑھ گئی، نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سیعوامی منصوبے بند کرنے پڑے، جس سیعوام کا نقصان ہوا جب کہ 17 اپریل 2000 میں کی گئی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ منصوبے میں 12 کروڑ 56 لاکھ روپیسے زائد رقم کی کرپشن بھی کی گئی نیب کے مطابق 2016 تک کرپشن انکوائری التوا کا شکار رہی تاہم 2016 کے بعد دوبارہ انکوائری پر کام شروع کیا گیا، چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست تحقیقات کا حکم دیا، نیب ٹیم نے رائیونڈ روڈ کرپشن سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ ضلع کونسل کے افسران، ایل ڈی ایافسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا اور تفتیش مکمل کرکے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا۔