بنگلور: حجام کے پیشے سے وابستہ افراد کو عام طور پر غریب سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن بھارت میں ایسا حجام بھی ہے ، جو ارب پتی ہونے کے باوجود بھی روزانہ لوگوں کے بال کاٹنے میں مگن رہتا ہے ۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والا رمیش بابو 1979 ء میں یومیہ 5 روپےکماتا تھا ۔
اب وہ 4 کروڑ کی رولز رائس کار سمیت 2 سو گاڑیوں کا مالک ہے ، جن میں 67 بیش قیمت کاریں بھی شامل ہیں ۔ اسکے باوجود رمیش نے اپنا ماضی نہیں بھلایا ، وہ اب بھی باربر شاپ میں مصروف عمل نظر آتا ہے ۔ عربی جریدے اخبار الخلیج نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے دنیا کے سب سے مالدار حجام کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے ۔ بھارتی شہر بنگلور کی سب سے معروف باربر شاپ ’’ انراسپیس‘‘ کا مالک رمیش بابو کہنے کو تو ایک باربر ہے لیکن اسے بھارت میں کسی بڑے سیاست دان یا فلمی ادکار جیسی شہرت حاصل ہے ۔