درخت کوایک جگہ سےدوسری جگہ منتقل کرنا اب نہایت آسان
Anas Ikram
اسلام آباد میں اب درخت تعمیرات کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔ جہاں سڑک یا عمارت بنانا ضروری ہو، وہاں سبزے کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا۔جدید مشین کے ذریعے درختوں کی محفوظ ہجرت شروع کردی گئی۔
اسلام آباد انتظامیہ نے تعمیرات میں رکاوٹ بننے والے درختوں کی محفوظ منتقلی کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ فیصل ایونیو پر جی 6 اور جی 7 انٹرچینج کی تعمیر کے دوران درخت بچاؤ منصوبہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔
بڑے سے بڑے درخت کو حفاظت سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے،اس عمل میں جڑوں تک کو نقصان نہ پہنچ رہا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی حفاظت ماحول کی بہبود کے لیے بہت اہم ہے۔ سرسبز شہر سے آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔