Site icon Daira Din Panah – City Portal

دائرہ دین پناہ: 2 کروڑ 30 لاکھ سے تعمیر سیوریج کا نظام ناکارہ ہوگیا

 دائرہ دین پناہ سیوریج کا نظام جو کہ 2  کروڑ 30 لاکھ روپے کی مالیت سے 2012 میں تیار کیا گیا تھا اب بالکل ناکارہ ہو چکا ہے عمارت اور کنویں کے جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور جو زمین دوز پائپ ڈالے گئے تھے وہ بھے صحیح جوڑ نا لگانے اور وقت پر صفائی نا ہونے کے باعث پھٹ گئے ہیں۔

سیوریج عمارت کا ٹرانسفارمر اور بجلی کی موٹریں بھی چوری ہو گئی ہیں  شہر میں نکاسی  آب کا مسئلہ ہونے کے سبب آئے روز گلیوں میں گندا پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  شہریوں اور عوامی، سماجی حلقوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version