حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کردیے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب 15 جون 2021 تک ملک میں کوئی امتحان نہیں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ او اور اے لیول کے امتحانات بھی اب اکتوبر نومبر میں ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں دسویں ، گیارہویں بارہویں کے امتحانات جولائی اور اگست تک جا سکتے ہیں، یونیورسٹیوں میں داخلے جنوری تک جاری رہیں گے ۔
خیال رہے کہ آج ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا تھا کہ اے اور او لیولز کے امتحانات کی اجازت سخت ایس اوپیزپر عمل پیراہونے سے مشروط تھی اور جس طرح رپورٹس آئی ہیں، امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور ہے۔