قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ثنااللہ کی جیت برقرار رہی۔تحریک انصاف کے رہنما نثار جٹ کی درخواست پر این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا جس کے بعد غیر سرکاری نتیجے کے مطابق رانا ثناء اللہ کو 2 ہزار 238 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ٗووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد رانا ثنااللہ کے مجموعی ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 137 ہیٗ پی ٹی
آئی کے نثار جٹ ایک لاکھ 3 ہزار 899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔