حریم شاہ کون ہے اصلیت سامنے آگئی
ٹِک ٹاک اسٹارحریم شاہ اپنی ساتھی خاتون صندل خٹک کے ساتھ مقبولیت کی بلندیوں کو چھُو رہی ہے۔ دونوں کی مقبولیت صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ بھارت اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی میں بھی وہ بے حد مقبول ہیں۔ حریم شاہ خود کو پی ٹی آئی کا سپورٹر کہتی رہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی بہت وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بڑی بے تکلفی سے عمران خان کے کاندھے پر اپنا ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ دونوں خواتین بہت سے تنازعات کی زد میں بھی رہیں، مگر گزشتہ ہفتے کے دوران چند پاکستانی سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو لیک ہونے کے بعد ان کا بہت زیادہ چرچا ہونے لگا ہے۔
حریم شاہ کے بارے میں کچھ نئی باتیں بھی سامنے آ گئی ہیں۔ جس میں اُن کے والدہ، والدہ اور چچا سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔ حریم شاہ جس کا اصل نام فضہ حُسین ہے اور وہ ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں ہڑیالہ کی رہائشی ہے۔
ہڑیالہ گاؤں کے رہائشی حریم شاہ کے بارے میں بہت منفی رائے رکھتے ہیں، اُن کا خیال ہے کہ حریم شاہ نے اپنی بے باک ٹِک ٹاک ویڈیوز سے گاؤں کا نام ڈبو دِیا ہے اور یہاں کے رہائشی اس بات پر بہت شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ ” انڈیپنڈنٹ اُردو“ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حریم شاہ کے گاؤں کے کچھ رہائشیوں سے بات کی گئی ہے ۔ ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ ان کے والد محکمہ جنگلات میں سیکیورٹی گارڈ تھے، جبک والدہ ایک قریبی گاوٴں کے پرائمری سکول میں ٹیچر ہیں اور چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں ۔ تاہم حریم شاہ کے خاندان والوں کو اُس کی شہرت یا بدنامی کی کوئی زیادہ پرواہ نہیں ہے۔ مگر ہڑیالہ گاؤں اور اس کے آس پاس کے گاؤں کے رہائشی بھی حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کی وجہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔ اسکے مطابق گاوٴں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں کہ حریم شاہ ان کے گاوٴں سے تعلق رکھتی ہے۔رہائشی نے مزید بتایا ہے کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، اُس کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی، جس سے ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی مگر بعد میں میاں بیوی کے درمیان اختلاف کی وجہ سے علیحدگی ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایم فل کر رہی ہیں۔ ان کی چار بہنیں اور تین بھائی ہیں اور ان کے والدین دونوں سرکاری افسران ہیں۔ حریم شاہ کے مطابق ان کے اہل خانہ بہت سخت اور مذہبی رجحان رکھتے ہیں اور انہیں بالکل سپورٹ نہیں کرتے۔سوشل میڈیا کے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی زندگی قندیل بلوچ کی طرح غیر محفوظ ہو چکی ہے، اور اس بات کا خطرہ ہے کہ کہیں وہ بھی ایسے ہی درد ناک انجام سے دوچار نہ ہو جائے۔