صحت

جنسی زندگی پر سمارٹ فون کے خطرناک نتائج

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے ہماری نفسیاتی حالت متاثر ہورہی ہے۔ جس کا براہ راست اثر لوگوں کی جنسی زندگی پر بھی پڑنے لگا ہے۔

مراکش کے کاسا بلانکا میں شیخ خلیفہ بن زائد بین انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپتال کے سیکشوئل ہیلتھ ڈپارٹمینٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مطالعاتی تحقیق میں شامل کئے گئے تقریباً 60 فیصد لوگوں نے اسمارٹ فون کے سبب اپنی جنسی زندگی میں آئی پریشانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

مراکش ورلڈ ںیوز کے ذریعے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سبھی 600 حصہ لینے والوں کے پاس اسمارٹ فون تھے اور ان میں سے 92 فیصد لوگوں نے اسے رات میں استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ان میں سے صرف 18 فیصد لوگوں نے اپنے فون کو بیڈروم میں فلائٹ موڈ میں رکھنے کی بات کہی۔

مطالعے میں پایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون نے 20 اور 45 سال کی عمر کے بالغوں کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔ ان میں سے 60 فیصد نے کہا ہے کہ فون نے ان کی جنسی زندگی کو پوری طریقے سے متاثر کیا ہے۔ ۔

امریکہ کی ایک کمپنی شیور کال کے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً تین چوتھائی لوگوں نے مانا ہے کہ وہ رات میں اپنے بستر پر یا اس کے بغل میں اپنے اسمارٹ فون کو رکھ کر سوتے ہیں۔ جو لوگ اپنے آس پاس فون رکھ کر سوتے ہیں انہوں نے ڈیوائس سے دور ہونے پر ڈر یا فکر محسوس کرنے کی بات کہی ہے۔

مطالعے میں حصہ لینے والوں میں سے ایک تہائی نے مانا کہ کئی مرتبہ ان کمنگ کال کا جواب دینے کی مجبوری بھی جنسی عمل میں رکاوٹ ہوتی ہے اور جنسی زندگی متاثر کرتی ہے۔

Back to top button