تفصیلات کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ کراچی میں الیکٹرانک موٹر سائیکل تیار کرلی گئی ہے، جس کو چلانے کے لیے پیٹرول اور آئل کی ضرورت نہیں ہوتی۔
موٹر سائیکل ڈیلر کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرک موٹر سائیکل چارج کرنے پر چلتی ہے، اس میں کوئی انجن موجود نہیں ہے، موٹر سائیکل میں بیٹری سسٹم موجود ہے۔
موٹر سائیکل ڈیلر کا کہنا تھا کہ اس میں موٹر لگائی گئی ہے جو انجن کا کام انجام دیتی ہے، موٹر سائیکل کو چلانے کے لیے کک کی ضرورت نہیں ہے، چابی لگا کر ایکسیلیٹر دینے سے یہ اسٹارٹ ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک موٹر سائیکل مینٹینس فری بائیک ہے اس کو مکینک کی ضرورت نہیں ہے، عام موٹر الیکٹریشن اس کی خرابی کو بروقت دور کرسکتا ہے۔
موٹر سائیکل ڈیلر کے مطابق بارشوں میں یہ بائیک بند نہیں ہوتی اور نہ ہی مسنگ کرتی ہے کیونکہ اس میں سیلڈ موٹر نصب کی گئی ہے۔
موٹر سائیکل کی بیٹری کی مالیت تقریباً 48000 بتائی گئی ہے جبکہ بیٹری دو سال تک چلتی ہے، اس کو چار سے پانچ گھنٹے چارج کرنے کے بعد 55 سے 60 کلو میٹر تک چلایا جاسکتا ہے اور اس کی رفتار 65 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
الیکٹرانک موٹر سائیکل میں ایک بٹن بھی موجود ہے جسے پریس کرکے ایک مقرر اسپیڈ پر چلایا جاسکتا ہے جبکہ موٹرسائیکل کو ریموٹ سے لاک کرنے کے بعد اس کا ٹائر جام ہوجاتا ہے اور اسے چلایا نہیں جاسکتا۔