معروف امریکی ٹی وی بلوم برگ نے کہا ہے کہ گزشتہ چارسال بہتری کے بعد دسمبر2017سے اب تک پاکستانی روپے کی قدر میں 18فیصد کمی آئی ہے اور یہ ایشیا کی کرنسی میں بدترین کارکردگی کی کرنسی بن گیا ہے ۔ گزشتہ روز بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے اشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرنسی نے بہترین سے بدترین کی جانب سفر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ
مسلسل چار سالوں کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیائمیں سے بہترین کارکردگی والی کرنسی تھا اور اس دوران اس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا یا پھر استحکام رہا تاہم 7دسمبر2017کے بعد اس کا زوال شروع ہوگیا اور اس مدت سے اب تک اس کی قدر 18فیصد گری ہے اورطرح یہ ایشیاء میں بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گیا۔