پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے نامزد امیدوار اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قانون سازی تحریک انصاف کی نئی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔
ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتر سہولتوں اورملک کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ترقی اور ملک کو آگے لے جانے کیلئے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے ۔اسد قیصر نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی بہتری کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں کو قومی اہمیت کے امور پر اعتماد میں لے گی اور تمام فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پیداکیاجائے گا