عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دست راست سمجھے جانے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا اقتدار میں آ کر عمران خان 25 لاکھ ملازمتیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فیل ہونے کی گنجائش نہیں۔ بیس سے پچیس لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام ہمیں یاد کرے گی ، عمران خان درست فیصلے کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے بھی کہا تھا کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں نہیں بانٹیں گے، تعلیم وصحت کے شعبوں میں بھی نوکریاں ہوں گی،لیکن بنیادی طور پریہ نجی شعبے کے ذریعے کیا جائے گا۔